کراچی میں دھماکہ، شیخ رشید کو پہلے ہی کیسے پتہ لگ جاتا ہے؟ رائے عامہ پوچھ رہی ہے، دو ہفتے پہلے پیشنگوئی کی تھی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں دھماکہ، شیخ رشید کو پہلے ہی کیسے پتہ لگ جاتا ہے؟ رائے عامہ پوچھ رہی ہے، دو ہفتے پہلے پیشنگوئی کی تھی، کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی میں عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہیں اس حوالے سے

سوشل میڈیا پر یہ سوال تیزی کے سے گردش کرتا دکھائی دے رہاہے کہ ان واقعات کا علم شیخ رشید کو پہلے سے کس طرح ہو جاتاہے ،انہوں نے دو ہفتے قبل پیشگوئی کی تھی کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران مبینہ طورپر دہشتگردی ہو سکتی ہے ۔صحافی فیصل پاشا نے بھی آج مسکن چورنگی میں ہونے والے دھماکے کو مد نظر رکھتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ” ان چیزوں کی پیشگوئی شیخ رشید نامی مخبرایک ہفتہ پہلے ہی کر چکاہے، اس کو کون اطلاعات دیتا رہاہے یہ سوالیہ نشان ہے ؟ دعا کریں ان کی پیشگوئیوں کی بھینٹ مزید عوام نہ چڑھیں،آنے والے دنوں میں ۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close