ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا ہے، غیراعلانیہ مارشل لا کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمان نے دبنگ اعلان کر دیا

نواب شاہ(پی این آئی)ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا ہے، غیراعلانیہ مارشل لا کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمان نے دبنگ اعلان کر دیا، جمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاہے،غیراعلانیہ مارشل لا کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے

گی ۔نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کراچی میں آئی جی،ایڈیشنل آئی جی کویرغمال بنا کر ایف آئی آر درج کرائی گئی، کراچی کے معاملے پر انکوائری کی ضرورت نہیں ،آئی جی سندھ اور پولیس کے ساتھ نارواسلوک پر کارروائی ہونی چاہیے ،کیپٹن صفدر کی جس طرح گرفتاری عمل میں آئی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ صورتحال اس وقت خراب ہوتی ہے جب ادارے اپنے حدود سے تجاوز کرتے ہیں ، تمام صوبے کی حکومتوں کو صوبے کے وسائل پر اختیارات ہوتے ہیں ،سندھ ہو یا بلوچستان وہاں جو جزائر ہیں یہ وہاں کے لوگوں کی ملکیت ہیں۔انہوں نے کہاکہ دل نہیں چاہتا کہ اداروں اور شخصیات کو نشانہ بنائیں،ادارے اورانتظامیہ اپنا کام کریں،استعفوں کا آپشن موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close