کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی مرضی کے بغیر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنا ممکن نہیں تھا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ سندھ پولیس وزیر اعلیٰ سندھ کے ماتحت ہے، یہ ممکن نہیں کہ ان کی مرضی کے بغیر پرچہ کاٹا

جاتا، اگر پرچہ کٹ بھی گیا تھا تو وہ کہہ سکتے تھے کہ پرچہ خارج کرکے رپورٹ کی جائے۔ عارف حمید بھٹی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی مرضی کے بغیر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نہیں آئے، حالانکہ مریم نواز ان کی مہمان تھیں، بلاول اکثر ٹویٹ کیا کرتے ہیں لیکن اس معاملے پر انہوں نے کوئی ٹویٹ بھی نہیں کیا جبکہ سندھ حکومت کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی مخالفت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں