حکومت نے کتنے ارب ڈالرز کا نیاقرضہ حاصل کیا؟سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تفصیلات جاری کر دیں

کراچی (پی این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ ستمبر 2018 کو بیرونی قرض 96 ارب ڈالر تھے،موجودہ حکومت نے 17 ارب ڈالر کا نیا غیرملکی قرض لیا،جس سے 30 جون 2020 تک بیرونی قرض کاحجم113 ارب ڈالررہا۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ ستمبر 2018 کو

بیرونی قرض 96 ارب ڈالر تھے،ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالراضافہ ہوا،30 جون 2019 کو بیرونی قرضوں کاحجم 106 ارب ڈالرتھا۔سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 7 کروڑ ڈالر قرض لیا،کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لئے گئے ،مختلف ممالک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں