وزیراعظم عمران خان نے بڑی گرفتاریوں کا حکم دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اشیا کی دستیابی اور مہنگائی میں کمی کے لیے کارروائی،475ٹن چینی اور 30ہزار کلو گھی ضبط کر لیا گیا۔ وزیراعظم نے گوداموں کے مالکان کو گرفتارکرنے کی ہدایت کر دی۔نجی چینل کے مطابق اشیا کی دستیابی اور مہنگائی میں کمی کے لیے وزیراعظم

عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ایک کارروائی کے دوران 475ٹن چینی اور 30ہزار کلو گھی برآمد کیا گیا ، جس کو ضبط کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان زیرصدارت مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کاجائزہ اجلاس ہوا، جس میں مہنگائی میں کمی اور اشیا کی دستیابی کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران انتظامیہ نے 27ہزار چھاپے مارے ، جس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 818مقدمات درج کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ چند روز میں پنجاب میں 196سہولت بازارکا آغاز ہو جائے گا، جن میں سے لاہور میں 31سہولت بازار کھولے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کارروائی کے دوران گوداموں کے مالک گرفتارکیے جائیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو کسی صورت تنگ نہ کیا جائے ۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی کا نوٹس لیا ہے اور مہنگائی بڑھنے کی وجوہات کو روکنے کے لیے ذخیر اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں