وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، تفصیل جانیئے

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، تفصیل جانیئے، وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا،6 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ ملکی سیاسی ،معاشی اور سلامتی کی

صورتحال کا جائزہ لے گی ،کابینہ اپوزیشن کی تحریک اور حکومت مخالف جلسوں کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو گندم اور چینی کی درآمد کے حوالے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا ،مہنگائی کے خاتمے کے حوالے حکومتی اقدامات اور اس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا ،وزیر اعظم عمران خان کابینہ کو ٹائیگر فورس کی ذمہ داروں بارے بھی اعتماد میں گے ، ذرائع کے مطابق کابینہ کو ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق کابینہ گن اینڈ کنٹری کلب کی عارضی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیگی،کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 7 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کریگی، ذرائع کے مطابق سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اکتوبر کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close