ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا، امریکہ میں کیا رد عمل آیا؟

جارجیا(این این آئی )ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا، امریکہ میں کیا رد عمل آیا؟ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اگر انتخاب میں جو بائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاوں گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی

صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے۔مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔ میں شاید امریکا چھوڑ جاوں گا۔اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے اپنے مد مقابل ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پورے خاندان کو جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ابھی تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے مقابل امیدوار بائیڈن سے رائے عامہ کے سرویز اور صدارتی مہم کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کے اعتبار سے پیچھے ہیں۔ بائیڈن 38 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع کرچکے ہیں جب کہ ٹرمپ کی مہم کے لیے گزشتہ ماہ تک 24 کروڑ سے زائد رقم جمع کیے ہوئے تھے۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں مزید رقم جمع کرسکتا ہوں۔ میں دنیا کا سب سے بڑا فنڈ ریزر بن سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ماضی میں بھی انتخابات کے حوالے سے سوالات کھڑے کرتے رہے ہیں۔ انہوں ںے ابتدائی طور پر انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز بھی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی اجازت پر انہوں نے مسلسل شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close