سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر حیران کن موقف ظاہر کر دیا، سعید غنی نے کیا کہا؟

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر حیران کن موقف ظاہر کر دیا، سعید غنی نے کیا کہا؟پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی ۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزارقائد پر کیپٹن(ر)صفدر نے جو

کچھ کیا وہ نامناسب تھا،کراچی پولیس نے کیپٹن صفدر کی جس انداز میں گرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے۔سعید غنی نے کہاکہ پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close