ن لیگ پر پابندی لگانے کا سوچا بھی نہ جائےورنہ۔۔۔ مریم نواز نے دھمکی دیدی

کراچی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر واضح کیا ہے کہ ن لیگ پر پابندی لگانے کا سوچا بھی نہ جائے۔پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ “جب یہ کہتا ہے کہ مسلم لیگ ن پر پابندی لگادیں گے، کبھی سوچنا بھی مت، یہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن، جو

پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے آج، یہ پاکستان تحریک انصاف نہیں ہے جس کو کوئی جنرل پاشا یا کوئی جنرل ظہیر الاسلام بنا کر چلتا بنا، یہ مشرف کی بنائی ہوئی ق لیگ نہیں ہے کہ جس پر پابندی لگا دو گے تو کوئی بولے گا نہیں، اگر آپ مسلم لیگ ن پر پابندی لگاؤ گے تو آپ کو 22 کروڑ لوگوں پر بھی پابندی لگانا پڑے گی۔ یہ کروڑوں لوگوں کا تشخص ہے۔”مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مسلم لیگ ن پر پابندی لگوانے کیلئے تم ای سی پی جاؤ گے؟ ہم بھی تمہارے پیچھے پیچھے جائیں گے اور قوم کو بتائیں گے کہ فارن فنڈنگ کیس میں آپ نے کیا کیا غبن کیے ہوئے ہیں؟ نواز شریف نے تو کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی بلکہ کرداروں کے خلاف بات کی ہے۔ ہم وہ والی ویڈیوز دکھائیں گے جن میں تم نے بطور ادارہ فوج کا مذاق اڑایا ہوا ہے، تمہارا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close