اگر امریکہ پاکستان کی طرح اس عالمی وبا سے نمٹتا تو 10 ہزار ارب ڈالر کی رقم بچائی جاسکتی تھی، عالمی بینک کے سابق چیف کا دعویٰ

واشنگٹن (پی این آئی) عالمی بینک کے سابق چیف اکانومسٹ اور اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر لارنس ہینری سمرز (لیری سمرز) کی جانب سے پاکستان کی کورونا کے خلاف حکمت عملی کی تعریف کی گئی ہے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیری سمرز نے کہا کہ امریکہ کی کووڈ

19 کو قابو کرنے میں ناکامی ناقابل تصور ہے، اگر امریکہ پاکستان کی طرح اس عالمی وبا سے نمٹتا تو 10 ٹریلین ڈالر (10 ہزار ارب ڈالر) کی رقم بچائی جاسکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ٹیسٹنگ کی رفتار کو ہنگامی طور پر بڑھانا ہوگا۔ اس وقت شرح سود صفر ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فنڈز موجود ہیں، سب سے زیادہ خطرہ ان فنڈز کو خرچ نہ کرنے سے ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ورلڈ اکنامک فورم بھی پاکستان کے کرونا کے خلاف اقدامات کو دنیا کے لیے قابل تقلید قرار دے چکے ہیں۔ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے کورونا بحران کے دوران تاریخی اقدامات سے نہ صرف قیمیتی جانوں کو بچایا بلکہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا۔ ایک ایسے وقت میں جب خطے اور دنیا میں اکثر ممالک کو تنقید کا سامنا ہے پاکستان کی کورونا حکمت عملی کی تعریف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر چیلنجز کو کامیابیوں میں بدل سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں