کراچی(پی این آئی)آنے والا سال الیکشن کا سال قرار دے دیا گیا، اپوزیشن پرجوش ہو گئی،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی نے کہا کہ آنے والا سال الیکشن کا سال ہو گا،وزیر اعظم چند دنوں کا مہمان ہے۔کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہاکہ من پسند نتائج
حاصل کرنے کیلیے کیلیے ووٹ تبدیل کیے گئے۔قوم پوچھ رہی ہے اس اتحاد کا ایجنڈا کیا ہے۔اس اتحاد کا ایجنڈا عوام کے حقوق کا تحفظ ہے۔شاہ اویس نورانی نے کہا کہ گرین لائن منصوبےکواس لیےروکاگیاکہ کیونکہ اس پرنوازشریف کی تختی لگی ہوئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ آٹا،چینی کےسب سےبڑےچورجہانگیرترین اورخسروبختیارہیں،قوم کاآٹااورچینی چوری کرنیوالےعمران خان کےفرنٹ مین ہیں،جو حکومت میں بیھٹے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔شاہ اویس نورانی کا کہناتھاکہ عمران خان کراچی کے 50ہزارنوجوانوں کے قاتل الطاف حسین کو واپس نہیں لا سکا تو وہ نواز شریف کو کیا واپس لائے گا۔شاہ اویس نورانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہودیوں نے انسٹال کیا ہے، قوم انہیں واپس اپنے پرانے سسرال گولڈ سمتھ کے پاس واپس بھیج کر چھوڑے گی۔اویس نورانی نے کہا کہ قوم اب جاگ چکی ہے۔ کراچی سے خیبر تک قوم اس بات کو سمجھ چکی ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم چند دنوں کا مہمان ہے اوراس کو پاکستان میں نہیں اپنے پرانے سسرال گولڈ سمتھ کے پاس بھیج کر چھوڑیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں