کراچی(پی این آئی)مریم نواز نے کراچی کے عوام کے نام کیا پیغام دیا؟ مریم کا استقبال کیسا ہوا؟مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی نالائقی اورنااہلی کی وجہ سےہرطبقہ متاثر ہے،ہم عوام کی ترجمانی صحیح طرح سےنہیں کرسکے۔مریم نوازنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں
عوام کی مرضی سےآنی اورجانی چاہییں،کراچی نےجس طرح استقبال کیاوہ یادرہےگا۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے ہے ہی نہیں ، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔جاتی امرا سے ائرپورٹ روانگی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے۔ ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقوں سے جیلوں میں نہیں رہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چند دن میں سب کچھ دکھائی دینا شروع ہو جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہمارے مقابلے میں ہیں ہی نہیں اور ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں