کارساز کے جلسے میں عمران خان کے بارے میں ایسا کیا دکھایا جائے گا جو تہلکہ مچا دے گا؟

کراچی(پی این آئی)کارساز کے جلسے میں عمران خان کے بارے میں ایسا کیا دکھایا جائے گا جو تہلکہ مچا دے گا؟پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں گیارہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد”پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ“کے تحت حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں دوسرا پاور شو آج بروز اتوارباغ جناح نمائش

چورنگی پرمنعقد ہوگا۔جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اوراب دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسے میں عمران خان کے مسلح افواج کیخلاف ماضی کے دیے گئے بیانات بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی کے مطابق جلسہ سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کریگی،جس میں مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مولانا شاہ اویس نورا نی، علامہ ساجد میر،ڈاکٹر عبدالما لک، افتخارحسین، امیرحیدرخان ہوتی، ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی دیگررہنما شامل ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close