ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے، کراچی جاتے ہوئے مریم نواز نے تہلکہ خیز بات کہہ دی

لاہور(پی این آئی)ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے، کراچی جاتے ہوئے مریم نواز نے تہلکہ خیز بات کہہ دی۔مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے۔ڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔جاتی امرا سے ائرپورٹ روانگی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے۔ ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقوں سے جیلوں میں نہیں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چند دن میں سب کچھ دکھائی دینا شروع ہو جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہمارے مقابلے میں ہیں ہی نہیں اور ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کل کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی۔ نواز شریف کے مخاطب تو عمران خان تھے ہی نہیں جبکہ نواز شریف نے عمران خان کو کھیل سے باہر رہنے کا مشورہ دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close