مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان نے یکم نومبر کو مظفرآباد، کوٹلہ بھیڑی کے مقام پر کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام نیلم، دھیر کوٹ، کھاوڑہ، باغ میں شاندار کامیاب پاور شو اور کنونشنز کی کامیابی کے بعد چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان اب یکم نومبر کو مظفرآباد کوٹلہ، بھیڑی کے مقام پر کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا، اعلان کے

ساتھ ہی کارکنوں نے جوش و خروش سے کوٹلہ میں منعقدہ ہونے والے کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں، مسلم کانفرنس کے ڈویژنل صدر و سابق امیدوار اسمبلی کوٹلہ میر عتیق الرحمان، سابقہ ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی نصیر آباد سلیم اعوان، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے نائب صدر میر امتیاز، راشد عباسی، سیٹھ کریم اللہ، میر رضوان رحمان ایڈووکیٹ، میر عادل،میر نوید ودیگر نے کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر عتیق الرحمان، سلیم اعوان، میر امتیاز نے کہا ہیکہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مسلم کانفرنس کے 6 ستمبر کو شروع ہونے والے یوتھ کے زیر اہتمام تمام کنونشن کامیاب رہے، ان کی کامیابی کا سہرا یوتھ ونگ کے کارکنان و چیئرمین کے سر جاتا ہے،جس طرح نیلم، دھیر کوٹ، باغ، کھاوڑہ کے شاندار کنونشن منعقد ہوئے اسی طرح مسلم کانفرنس یوتھ کے زیراہتمام ہونے والا کنونشن جو یکم نومبر کو بھیڑی میں منعقد ہورہا ہے وہ بھی انشاء ہماری امیدوں سے کہی گناہ کامیاب ثابت ہوگا، ہم مسلم کانفرنس کوٹلہ کے تمام کارکنان و رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یکم نومبر کو منعقدہ کنونشن کی تیاریاں کریں ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں اور کنونشن کی کامیابی کے لئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close