کورونا وائرس کی دوسری لہر ، ملک بھر میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 638 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 641 نئے کیسز سامنے آئے ،

جس کے بعد پاکستان میں مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 22 ہزار452 تک پہنچ چکی ہے ، جب کہ ملک میں اس وقت کورونا کے 9 ہزار 174 مریض زیرعلاج ہیں اورمجموعی طور پر 3 لاکھ 6 ہزار 640 صحتیاب ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث صوبہ پنجاب میں 2 ہزار288 اور صوبہ سندھ میں اب تک 2 ہزار574 اموات ہو چکی ہیں ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 265 ، وفاقی دارالحکموت اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 مریض عالمی وبا کے باعث انتقال کرگئے۔مزید یہ کہ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 913 ہوچکی ہے ، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار425، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474، صوبہ خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، صوبہ بلوچستان میں 15 ہزار644، جب کہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 33 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار398 کیسز رپورٹ ہوئے۔یاد رہے کہ ملک میں کونا کی دوسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کی جانب سے کھیلوں اورعوامی اجتماعات کیلئےنئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ بزرگ اور بچے عوامی اجتماعات اورتقاریب میں جانے سے گریز کریں اورکسی تقریب کا دورانہ 3 گھنٹے سے زائد نہ ہو ، تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت سے جاری کی گئی ہیلتھ گائیڈ لائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ کھیلوں کے حوالے سے اور دیگرعوامی اجتماعات میں تمام لوگ کرسیوں پربیٹھے ہوں اورکوئی بھی کھڑا نہ ہو جب کہ کرسیوں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ بھی یقینی بنایا جائے ، کھلے میدانوں میں ہونے والی تقاریب میں لوگوں کا رش نہ کرنےاورسٹرکوں پرہونےوالی واکس اور اجتماعات میں ایس او پیزکاخیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ان تقاریب میں شرکا کی حد 500 کردی گئی ہے جبکہ ریفرشمنٹ اور کھانے کے اہتمام سے منع کیا گیا ہے ، اجتماعات میں پانی کی بوتل اورڈسپوزیبل گلاس کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں