وزیراعظم عمران خان کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں، چینی، آٹا، ادویات، ٹماٹر اور پٹرول چور عمران خان کے ساتھی ہیں، جے یو آئی کے رہنما نے بڑی چوٹ کر دی

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں۔ وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ چینی، آٹا، ادویات، ٹماٹر اور پٹرول چور عمران خان کے ساتھی

ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے کپتان، اوپننگ بیٹسمین اور آل رائونڈر ہیں۔حافظ حمد اللّٰہ نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں ان کا 126 دن کا دھرنا بھنگڑا تھا یا سرکس؟جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنے دھرنے میں پارلیمنٹ کو گالیاں دیں اور سول نافرمانی کا اعلان کرچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے تو اپنے دھرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہنڈی کے ذریعے پیسے ملک بھیجنے کی بات تک کہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close