لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن پر پابندی عائد کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف اور دیگر رہنماوں کی پاک فوج کیخلاف کی گئی جارحانہ تقاریر پر شدید ردعمل دیا گیا۔وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پاکستان مخالف
ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، مطالبہ کرتا ہوں کہ مسلم لیگ ن پر پابندی لگانی چاہیئے، پابندی لگ سکتی ہے۔(ن) لیگ ملک دشمنوں کے ایجنڈے پرکام کرے تواس پر پابندی لگنی چاہیے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ طبلِ جنگ بج چکا ہے اور نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا۔ یہ دشموں کی زبان استعمال کر رہے ہیں، نواز شریف کا نام الطاف حسین ٹو ہے ۔میں کہہ چکا ہوںکہ 31دسمبر سے 6 فروری تک دیکھتے جائیں۔ یہ استعفوں کی بات کرتے ہیں (ن) کے لوگ انہیں چھوڑیں گے اور (ن) لیگ سے (ش) ضرور نکلے گی ۔فروری تک 15 سے 20 لوگ نواز شریف کو چھوڑ دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں، ان کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ مریم کو لندن آنے دیا جائے، ان کی تقریر کو بھارت میں دکھایا گیا، بھارت میں بانی ایم کیو ایم کو وہ کوریج نہیں ملی جو نوازشریف کو ملی۔ (ن) لیگ بھارت سے پیسے لے کر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، اگر نوازشریف کا یہی رویہ رہا تو اگلے 5 سال بھی عمران خان کی حکومت ہوگی۔گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، لیکن پھر بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ترین جلسہ تھا، 18 شہروں سے صرف 20 سے 22 ہزار لوگوں کو جمع کیا جاسکا، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔ نوازشریف وہ کھیل کھیل رہے ہیں جو عالمی ایجنڈا ہے، انہیں اس کااندازہ ہی نہیں یہ کیا کھیل کھیل رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں