گوجرانوالہ میں منعقد کیے جانے والے اپوزیشن جلسے کے بعد جناح اسٹیڈیم گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

گوجرانوالہ (این این آئی)گزشتہ روز گوجرانوالہ میں منعقد کیے جانے والے اپوزیشن جلسے کے بعد جناح اسٹیڈیم گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔اسٹیڈیم انتظامیہ کے مطابق گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں کرسیاں بکھری ہوئی تھیں، کچرا، پانی کی خالی بوتلیں اور جوس کے ڈبے اسٹیڈیم میں موجود تھے جبکہ جلسہ

گاہ کے ایک گیٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم کی صفائی کچھ دیر میں شروع کردی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مرمتی کام کے واجبات جلسہ انتظامیہ کو ادا کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے میدان تیار ہوا، مختلف شہروں سے کارکن بڑی تعداد میں جلسے میں شریک ہونے کے لیے پہنچے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close