امارات ایئرلائن نےاسرائیل کی عبرانی زبان میں ویب سائٹ لانچ کر دی، اسرائیل کی طرف سے خوشی کاا ظہار

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرنے عربی اور انگریزی کے بعد اسرائیلیوں کو متوجہ کرنے کے لیے عبرانی زبان میں اپنی ویب سائٹ لانچ کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹویٹر پر

جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئر نے عبرانی زبان میں ویب سائٹ قائم کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی فضائی کمپنی کے اس اقدام سے دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے میں مدد ملے گی اور دونوں قوموں کے عوام کے درمیان قربت کو فروغ ملے گا۔خیال رہے کہ جمعرات کے روز اتحاد ایئرکا ایک مسافر برادر طیارہ اٹلی کے شہر میلانو سے اسرائیل کی فضائی حدود عبور کرکے دبی پہنچا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close