2014دھرنے میں ہم پی ٹی آئی کے 2 ہزار لوگوں کو اس طرح سے دکھاتے تھے کہ لگے 40 لاکھ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان کے حمایتی صحافی کا اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے 2014ء میں دیے گئے دھرنوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا ، معروف اینکر پرسن کامران شاہد کا کہنا ہے کہ ہم 2 ہزار لوگوں کو اس طرح سے دکھاتے تھے کہ لگے 40 لاکھ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ، وہ پی ٹی آئی کے حق میں بنایا گیا بیانیہ تھا ، جس پر ہمیں گالیاں بھی

دی جاسکتی ہیں یا بے ایمان بھی کہا جاسکتا ہے ۔اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں حکومتی رکن صداقت عباسی کی طرف سے اعتراض کیا گیا کہ میڈیا حکومت مخالف تحریک میں اپوزیشن کے بیانیے کو سپورٹ کر رہا ہے ، جس کے جواب میں معروف اینکر پرسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں کے دوران اگر اسٹیج کے سامنے 2 ہزار کارکن موجود ہوتے تھے ، ہم نہیں دکھاتے تھے اور یہی سمجھتے تھے کہ لاکھوں کا مجمع ہے، اور ہم اپنے کیمرے شرکا کی طرف لے کر ہی نہیں آتے تھے، یہ میڈیا کی طرف سے پی ٹی آئی کے حق میں لیا گیا فیصلہ تھا ، جس کہ وجہ سے ہم 2 ہزار لوگوں کو اس طرح سے دکھاتے تھے کہ لگے 40 لاکھ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ، وہ پی ٹی آئی کے حق میں بنایا گیا بیانیہ تھا ، جس پر ہمیں گالیاں بھی دی جاسکتی ہیں یا بے ایمان بھی کہا جاسکتا ہے ۔اینکر پرسن نے دوران پروگرام تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک میں ہماری طرف سے اپوزیشن کی حمایت کا بیانیہ اپنایا نہیں گیا، بلکہ ہم تو حکومت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں کہ آپ لوگ اتنی بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہیں،جب کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close