ربیع الاول کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) ربیع الاول کے مہینے کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو ہوگا۔ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے ہفتہ کے روز محکمہ موسمیات کے کراچی دفتر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ علاوہ ازیں لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں

زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو چاند نظر آگیا تو 12 ربیع الاول 29 اکتوبر بروز جمعرات ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close