حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کے تحت جلسے کا وقت رات 11 بجے تک تھا، خلاف ورزی پر حکومت کو قانونی کارروائی کا اختیار حاصل ہے، فیاض الحسن چوہان نے نیا نکتہ نکا لیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کے تحت جلسے کا وقت رات 11 بجے تک تھا، خلاف ورزی پر حکومت کو قانونی کارروائی کا اختیار حاصل ہے، فیاض الحسن چوہان نے نیا نکتہ نکا لیا۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کے تحت جلسے کا وقت

رات 11 بجے تک تھا۔اپوزیشن اتحاد کے گوجرانوالہ جلسے کا دورانیہ 11 بجے سے زائد ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر حکومت کو قانونی کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اپوزیشن کی طرف سے معاہدے کی پابندی کی جائے گی۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے جلسے کے ٹائم میں ایک گھنٹا مزید بڑھادیا گیا ہے۔ترجمان ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جلسے کی انتظامیہ کی درخواست پر جلسے کے وقت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جلسے کے لیے شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک کی اجازت دی گئی تھی۔ضلعی انتظامیہ کا بھی کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک دی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close