صدر عارف علوی فیملی کے ہمراہ سوات پہنچ گئے، پروٹوکول میں سڑک بند، خاتون ٹورسٹ کے شیم شیم کے نعرے

سوات(پی این آئی)صدر عارف علوی فیملی کے ہمراہ سوات پہنچ گئے، پروٹوکول میں سڑک بند، خاتون ٹورسٹ کے شیم شیم کے نعرے،صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنی فیملی کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سوات پہنچ گئے۔صدر کی آمد پر پولیس کی جانب سے مرغزار روڈ بند کرنے پر سیکڑوں سیاح مرغزار نہ

جاسکے، صدر کی گاڑی گزرنے پر ایک خاتون سیاح نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔صدرمملکت عارف علوی اپنی فیملی کے ہمراہ سوات میں سیدو شریف کے ہوٹل میں قیام کریں گے۔اگلے دن کالام جائیں گے جہاں مہوڈنڈ کی بھی سیر کریں گے۔ صدر مملکت نے مرغزار کے تاریخی سفید محل کا بھی دورہ کیا۔صدر مملکت کے مرغزار جانے کے دوران پولیس نے روڈ بند کرکے ٹریفک کو بند کردیا جس سے سیکڑوں سیاح مرغزار نہ جاسکے۔ایک خاتون سیاح نے احتجاجاً صدر مملکت کی گاڑی گزرنے پر شیم شیم کے نعرے لگائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close