مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی سینئر وائس چیئرپرسن محترمہ ریحانہ خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے مسلم کانفرنس کا شاندار اور کامیاب کنونشن اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے۔مسلم کانفرنس کا کامیاب کونشن
آزادکشمیرکی سیاست کارخ تبدیل کر کے رکھ دی گی۔عوام سمجھتی ہے کہ مسلم کانفرنس کے بغیر کوئی بھی جماعت عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی۔ گزشتہ روز راڑہ اور اس کے قبل نیلم اور دھیرکوٹ کے مقام پر عظیم الشان کنونشن منعقد کرنے پر چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان اور راڑہ میں کنونشن منعقد کرنے پر سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے اتناشاندار کنونشن منعقد کروایا اور آج باغ میں ہونے والا کنونشن سنگ میل ثابت ہوگا جس میں ہزاروں لوگ شرکت کر کے یہ ثابت کردیں گے کہ آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کے علاوہ کوئی دوسری جماعت عوامی مسائل حل نہیں کرسکتی۔ موجودہ حکومت کی نااہلی اور اقرباء پروری رشوت اور اقرباء پروری،برادری از م کی وجہ سے لوگ وزیراعظم اور اس کے وزراء کی پالیسیوں سے تنگ آکر دوسری جماعتوں میں شرکت کررہے ہیں مسلم کانفرنس میں آزادکشمیر بھر میں آئے روز دیگرجماعتوں کو چھوڑ کر لوگ شامل ہورہے ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اقتدار سے قبل مسلم لیگ ن نے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیاگیا۔این ٹی ایس کا ڈھونگ رچا رہے تھے اس دفعہ اپنے جیالوں کو نوازنے کے لئے این ٹی ایس کا اشتہار بھی واپس لے لیاگیا جو ناانصافی ہے۔آئی ٹی کے ملازمین ہڑتالوں پر ہیں۔اکلاس ملازمین کے پنشنوں کا معاملہ بھی ابھی تک یکسو نہیں ہوسکا ہے۔وزیراعظم صرف حلقوں کے دوروں تک محدود ہیں۔آزادکشمیر حکومت نے مسلم کانفرنس کے کنونشن منعقد کرنے کے بعد وزیراعظم اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی کنونشن کا اعلان کیامگر ان کو حلقوں کے اندر کوئی پزیرائی حاصل نہیں ہے نیلم میں مسلم کانفرنس کے کامیاب پاور شوکے بعد وزیراعظم آزادکشمیر نے بھی دورہ کیا مگران کو کوئی پزیرائی نہیں ملی۔ ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے او رآمدہ انتخابا ت میں مسلم کانفرنس قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان کی قیادت میں الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کریگی اور حکومت کی طرف سے کی گئی عوام کے ساتھ کی گئی ناانصافیوں کاازالہ کریگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں