ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری، فائر فائیٹرز جان پر کھیل گئے

کراچی(پی این آئی)ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری، فائر فائیٹرز جان پر کھیل گئے، شہر قائد کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر تاحال بے قابو نہیں پایا جا سکا۔فائر بریگیڈ کی 6گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی

کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لنڈا کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ،عمارت کا 70 فیصد حصہ منہدم ہو گیا جبکہ آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم تمام ورکرز کو باحفاظت نکال لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا اور فائر بریگیڈ کی 6گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ لانڈھی شیر پاؤ کالونی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،آگ تیسرے درجہ کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close