سینئر لیڈر کا انتقال، پیپلزپارٹی نےتین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی)سینئر لیڈر کا انتقال، پیپلزپارٹی نےتین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے سینئر رہنما راشد حسین ربانی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے شہدا کے ساتھ ساتھ راشد حسین ربانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔سابق صدر پاکستان آصف علی

زرداری نے راشد حسین ربانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کا بڑا سرمایہ تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ راشد حسین ربانی کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور کارکنان راشد حسین ربانی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں ںے سوگوار خاندان سے بھی دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی راشد حسین ربانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد حسین ربانی کے انتقال پردکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت و کارکنان سب افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ راشد حسین ربانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close