اب سب بنا لیں اپنا گھر، حکومت نے چھوٹے گھروں کی تعمیر کے لئے رعایتی قرضہ اسکیم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)اب سب بنا لیں اپنا گھر، حکومت نے چھوٹے گھروںکی تعمیر کے لئے رعایتی قرضہ اسکیم کا اعلان کر دیا، حکومت کی جانب سے چھوٹے گھروں کے لیے رعایتی قرض اسکیم کا اعلان کردیا گیا، 27 , 30 اور 50 لاکھ قرض سے لاکھوں گھروں کی تعمیر ممکن ہونے کے ساتھ معیشت میں تیزی آنے

کا امکان ہے، جس کے باعث کم آمدن طبقے کے لیے گھروں کی تعمیر اور خریداری قدرے آسان ہوگئی۔پاکستان میں گھروں کے لیے قرض کا حصول مشکل اور ماہانہ اقساط بھرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تھی، گو کہ اسکیم کا اعلان ہوگیا لیکن کم آمدن طبقہ اب بھی خدشات میں گھرا ہے کہ بینکس قرض نہ دیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک کی حکمت عملی کے سبب بینکوں کو قرض دینے میں منافع بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق 20 سے 30 ہزار روپے کے قریب ماہانہ اقساط پر اب چھوٹے گھروں کا خواب ممکن ہے، کم از کم چھوٹے شہروں یا مضافات میں یہ یقیناً ممکن ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے قرض 5 اور 7 فیصد پر ملے گا اور ماہانہ قسطیں 20 ہزار روپے کے قریب ہوں گی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مزدور کی ماہانہ اجرت کم از کم ساڑھے ہزار روپے مقرر ہے اور ملک کی آبادی کا بڑا حصہ بیس سے تیس ہزار روپے تک کی قسط ادا کر ہی نہیں سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں