سونا خریداروں کی موج لگ گئی، سونے کی خرید و فروخت کرنے والے تاجروں نے عوام کو از خود بڑی رعایت دے دی، تفصیل جانیئے

ریاض(پی این آئی)سونا خریداروں کی موج لگ گئی، سونے کی خرید و فروخت کرنے والے تاجروں نے عوام کو از خود بڑی رعایت دے دی، تفصیل جانیئے،عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے تاجر برادری نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنے منافع میں کمی کرلی تاکہ کاروبار کو

معمول پر لایا جاسکے۔ کورونا وائرس اور قیمتوں میں اضافے کے باعث گولڈ مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے، سونے کے تاجر کاروبار جاری رکھنے کے لیے منافع کی شرح کم رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاجروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث شادی بیاہ اور دیگر سماجی تقریبات کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے۔ علاوہ ازیں عالمی منڈی میں سونے کے قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے گولڈ مارکیٹ بہت زیادہ متاثر ہوگئی ہے، کاروبار نہ ہونے کے وجہ سے سونے کے تاجر ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہوگئے ہیں، انہیں ملازمین کی تنخواہیں اور زیور تیار کرنے کی فیکٹریوں کو رقوم ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں