ّؓنیویارک (این این آئی)موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سنجے دت کا ایک طویل عرصے بعد ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں اْنہوں نے کہا کہ وہ کینسر کو شکست دینے کیلیے پْرعزم ہیں۔معروف بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ علیم حکیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک
ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اْن کے ساتھ نامور بالی وڈ اداکار سنجے دت کو دیکھا گیا ہے جبکہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارکی اپنے کام پر واپسی ہوگئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروا رہے ہیں۔انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں سنجے دت نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہائے میں ہوں سنجے دت اور سیلون میں واپس آکر ہیئر اسٹائل بنوا کر مجھے کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔سنجے دت نے اپنی بھنویں (Eyebrow) پر موجود کیمو تھراپی کے نشان کو دکھاتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ’اگر آپ کو یہ نشان نظر آرہا ہے تو یہ میری زندگی کا ایک حالیہ داغ ہے لیکن میں بہت پْرامید ہوں کہ میں جلد ہی اس کینسر سے آزاد ہوجائوں گا۔اپنے ویڈیو پیغام میں سنجے دت نے ہیئر اسٹائلسٹ کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’علیم کے ساتھ میرا ایک خاندانی تعلق ہے، اس کے والد میرے والد کے بال کاٹتے تھے اور اب علیم صاحب نے میرے بال کاٹنے شروع کردیے۔سنجے نے کام پر واپس آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی فلم کے جی ایف 2 کے لیے داڑھی بڑھا رہے ہیں جس میں وہ ایک منفی کردار ادا کریں گے۔بالی وڈ اداکار نے اپنی داڑھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کے جی ایف 2 کے لیے بڑھ رہا ہوں کیونکہ مجھے کے جی ایف میں کردار کی ادائیگی کے لیے اس کی بہت ضرورت ہے اور اس پراجیکٹ کی شروعات ہم نومبر میں کریں گے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے دوبارہ سیٹ پر واپس آنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہوں۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں