بلوچستان کی اہم ترین شخصیت کورونا میں مبتلا، قرنطینہ میں چلے گئے

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ میں منتقل کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بدھ کی رات کورونا وائرس میں مبتلاہونے کی خبر ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے دی انہوں نے کہا کہ میرا کورونا وائر س کا ٹیسٹ مثبت آیا

ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اپنے آپ کو قرنطینہ میں منتقل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں جبکہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ دنوں میں اسلام آباد کا سفر کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد روزمرہ کے اعلیٰ سطح اجلاسوں میں شرکت بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close