پی آئی اے پرائیویٹ سیکٹرمیں مجھے دیں، چلاکردکھائوں گا، شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کورونا وبا نہیں بڑھ رہی، تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہو رہا۔منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ حکومت یا تو تعداد چھپا رہی ہے یا درست معلومات نہیں دیرہی، یہ

کوویڈ19نہیں کوویڈ18ہے یہ ایک عوامی جدوجہدہے جوشروع ہورہی ہے، جلسوں میں کوروناایس اوپیزپرعملدرآمدکریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کیااب ٹائیگرفورس مہنگائی کوکنٹرول کریگی، کابینہ میں ہمیشہ پہلاایجنڈا مہنگائی ہوتاہے مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے کوئی پوچھنے والاہی نہیں، کیا کورونا وبا صرف گوجرانوالہ میں بڑھ رہی ہے۔سابق وزیراعظم نے دعوی کیا کہ روزویلٹ کی نجکاری کی کوشش جب کی گئی بڈنگ سے لوگ نہیں آئے، یہ ہوٹل پہلے بھی سرمایہ کاری کے زریعے ہی چلتارہاہے روزویلٹ ہوٹل میں جولوگ دیکھتاہوں توشفافیت نظرنہیں آتی، روزویلٹ اورپی آئی اے کابھی چیئرمین رہاہوں، 1998میں روزویلٹ کی ویلیوایشن180ملین ڈالرآئی تھی گورنمنٹ سیکٹرمیں کاروبارنہیں چلاسکتے، پی آئی اے پرائیویٹ سیکٹرمیں مجھے دیں چلاکردکھائوں گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں