اپنا گھر حاصل کرنے کی خواہش اب پوری ہو گی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سستے مکانات کے لیے اسٹیٹ بینک نے مارک اپ سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو سستے مکانات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔حکومت پاکستان عوام کو سستے مکانات کی فراہمی کے اپنے وژن کے مطابق نئے مکانات کی

تعمیر اور خریداری کے لیے مارک اپ سبسڈی فراہم کرے گی۔اس سہولت کے تحت وہ تمام افراد جو پہلی بار اپنا مکان تعمیر کر رہے ہوں گے یا خرید رہے ہوں گے۔انہیں رعایتی اور سستے مارک اپ ریٹس پر بینک قرضےمل سکیں گے۔یہ سہولت اسٹیٹ بینک کے انتظامی تعاون کے ساتھ فراہم کی جائے گی جو حکومت پاکستان اور ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایگزیکیوٹنگ پارٹنز ہو گا۔حکومت پاکستان نے 10 سال کے دوران قرضوں پر مارک اپ زراِ عانت کی ادائیگی کے لیے 33 ارب روپے مختص کیے ہیں اور اس سہولت کے تسلسل کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت پاکستان نے مفاہمت کی یادشت پر دستخط کیے ہیں۔مارک اپ سبسڈی کی سہولت تمام بینکوں کے ذریعے دستیاب ہو گی اور تین سطحوں میں تقسیم کیا گیا،مزید بتایا گیا ہے کہ نیفڈا منصوبوں کے مطابق سطح اول کے تحت 5 مرلہ یا 125 مربع گز تک مکانات اپارٹمنٹ فلیٹ جن کا زیادہ سے زیادہ کورڈ ایریا 850 مربع فٹ اور زیادہ سے زیادہ قیمت 35 لاکھ روپے ہو گی،اس سطح کے تحت زیادہ سے زیادہ 20 سال کے لیے زیادہ سے زیادہ 27 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔بینکوں کا زیادہ سے زیادہ مارک اپ ریٹ کا بئور جمع 250 ہبیسس پوائنٹس ہو گا۔تاہم حکومت پاکستان قرضہ لینے والوں کے لیے پانچ سال کے لیے مارک اپ کم کر کے 5 فیصد تک لانے کی خاطر مارک اپ زراِ اعانت فراہم کرے گی۔جب کہ 5 سال کے لیے مارک اپ 7 فیصد ہو گا۔سطح دوم کے تحت 5 مرلہ یا 125 مربع گز تک کے مکانات اپارٹمنٹ فلیٹ جن کا زیادہ سے زیادہ کورڈ ایریا 850 مربع فٹ اور زیادہ سے زیادہ قیمت 35 لاک روپے ہو گا، کی خریداری کے لیے قرضے دستیاب ہیں۔اس سطح کے تحت زیادہ سے زیادہ 20 سال کے لیے زیادہ سے زیادہ30 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔سطح سوم متوسط آمدنی والے گھرانوں کو سستے مکانات کی فراہمی کے لیے ہے۔اس میں 5 مرلہ سے زائد اور 10مرلہ یا 250 مربع گز تک کے مکانات اپارٹمنٹ فلیٹ جن کا زیادہ سے زیادہ کورڈ ایریا 850 مربع فٹ سے 1100 مربع فٹ تک زیادہ سے زیادہ کی قیمت 60 لاکھ روپے ہو گی جس کے لیے تعمیر یا خریداری کے لیے رعایتی قرضے دستیاب ہیں۔اس سطح کے تحت زیادہ سےز یادہ 20 سال تک کے لیے زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close