گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کیلئے لگائے گئے ہورڈنگز اور بینرز اتارنے کیلئے باقاعدہ آپریشن شروع کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بینرز لگانے کی اجازت نہیں، خلاف ورزی کی جائے گی توکارروائی کریں گے ،ہورڈنگز پر ٹیکس کا
معاملہ ہے ٹیکس ادا کر دیا ہے تو لیگی قیادت پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی ( پی ایچ اے) سے رابطہ کرے۔گوجرانوالہ میں 16اکتوبرکوپی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ شہر میں (ن) لیگ کے بینرز اور بورڈز اتارنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی 5 مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بینرز پرپابندی ہے جہاں خلاف ورزی ہوگی وہاں کارروائی کرینگے۔ترجمان کے مطابق لیگی قیادت ہورڈنگز اتارنے کی شکایت پی ایچ اے کو درج کرائے۔پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹرخالد مسعود کاکہناہے کہ ٹیکس اداکردیاہے تودستاویزات اوررسیدیں جمع کرادی جائیں۔جلسے کے بینرز اور بورڈز اتارنے پر خرم دستگیر نے شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ حکومت کا دہرا چہرہ عیاں ہو گیا ہے، ایک طرف اجازت کی باتیں کی جارہی ہیں تو دوسری سرکاری مشینری کا استعمال کیاجارہاہے۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں