ٹک ٹاک کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے ارکان میں اختلاف ہو گیا، فواد چودھری کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، علی محمد خان نے سٹینڈ لے لیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک سے متعلق فواد چودھری کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کی گرفتاری اچھی خبر ہے اور زیادتی کے ملزمان

کی گرفتاری میں خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی بھی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زیادتی کے ملزمان کو سخت سزا دینے کے حامی ہیں۔ اس کے علاوہ ہم ٹک ٹاک کے بھی خلاف نہیں بلکہ اس پرغیر اخلاقی مواد کے حق میں نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے معاشرہ بگاڑ کی طرف جا رہا ہے۔ ہم ٹیکنالوجی کی جدت کی حمایت کرتے ہیں لیکن بچوں کے مستقبل کو رسک پر نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کی ٹک ٹاک سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کے ویڑن پرعمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں