زرداری خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا،میگا منی لانڈرنگ ریفرنس ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی کی درخواستیں منظور کر لی گئیں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی ۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی ۔ جج اعظم خان نے عبد الغنی مجید سے استفسار کیاکہ آپ کے وکیل کہاں ہیں؟۔ عبد الغنی مجید نے

کہاکہ وکیل ہرتال پر ہیں۔وقفہ کے بعد سماعت دوبار شروع ہوئی تو فاروق ایچ نائک کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ معاون وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے کی جانب سے ہرتال کی ہے۔ دور ان سماعت سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی فاروق ایچ نائک کے معاون وکیل نے حاضری استثنی کی درخواستیں دائر کی ،عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی ۔ دور ان سماعت دو گواہاں عدالت میں پیش ہوئے ۔ بعد ازاں ریفرنس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے 28 اکتوبر کو مزید تین گواہاں طلب کرلیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں