ستمبر2020ء میں ترسیلات زر میں اضافہ ، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باوجود ہماری معیشت کیلئے خوشخبری ہے ، ستمبر2020ء میں ترسیلات زر بڑھ کر 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز ہوچکی ہیں ۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے

ہوئے بتایا کہ وباءکے باوجود ہماری معیشت کیلئے مزید خوشخبری ہے کہ ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ، جو گزشتہ ستمبرسے 31 فی صد جب کہ اگست 2020 سے 9 فی صدزیادہ ہیں ، اللہ کا بہت شکر ہے یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے کہ یہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سےزیادہ رہیں۔دوسری طرف مہنگائی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ، ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پر عمل درآمد کل سے ہوگا ، پلان کے تحت حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے ، اس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل کرلی گئی اور وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کر دی ، کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے ، جہاں وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کی حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی کریں گے ، وزیراعظم سےگائیڈ لائنز ملنے کے بعد عثمان ڈار نے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں