اگر آپ اس ادارے کے رکن ہیں تو جاز آپ کو اپنے ہر پیکج پر 35 فیصد رعایت دے گا؟ تفصیل جانیئے

کراچی (این این آئی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر شارق وہرا نے موبی لنک جاز بزنس کی ٹیم سے کے سی سی آئی میں منعقدہ اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے وسیع مواقع پیداکرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری

سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا سکتا ہے۔اس موقع پر جاز کے چیف بزنس آفیسر علی نصیر،سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ثاقب گڈلک، نائب صدر کے سی سی آئی شمس الاسلام، سابق صدر کے سی سی آئی جنید اسماعیل ماکڈا اور دیگر نے بھی اپنے اظہار خیال کیاجبکہ جاز ٹیم میں سرمد مقصود ملک، عاصم ارشاد اور رضوان ذکی شامل تھے۔شارق وہرہ نے کہا کہ دونوں جانب سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا جائے تاکہ صارفین بالخصوص وہ جن کا تعلق تاجر و صنعتکار برادری سے ہے جدید ترین سولوشنز سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس سلسلے میں کے سی سی آئی اور موبی لنک جاز ٹیم کے نمائندوں نے ایک مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) کے اہم نقاط پر بھی بحث کی جس پر جلد دستخط کئے جائیں گے تاکہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہو۔ کے سی سی آئی کے صدر شارق وہرا نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی نے کاروباری منظرنامے کو تبدیل کردیا ہے اورپیداواری صلاحیت سمیت کارکردگی کو بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرسکتا ہے اور کاروبار کو زیادہ موئثر ماحو ل فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ جاز کے چیف بزنس آفیسر علی نصیر نے تاجر برادری کو جاز کی جانب سے کاروباری اور صنعت سے متعلق مخصوص خدمات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے اعلان کیا کہ جاز کی خدمات حاصل کرنے پر کے سی سی آئی کے تمام ممبران کو 35 فیصد کی خصوصی رعایت دی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں