پاکستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی )پاکستان کرکٹ بور ڈ نے زمبابوے سے سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ نئے شیڈول کے مطابق ملتان میں شیڈول ون ڈے میچز اب راولپنڈی میں ہوں گے ، راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ زمبابوے کی

کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی ، زمبابوے کے کھلاڑی 27 اکتوبر تک قرنطینہ میں رہیں گے ، 30 اکتوبر کو پہلا ، یکم نومبر کو دوسرا اور تین اکتوبر کو تیسرا ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ جبکہ پہلا ٹی ٹوینٹی میچ سات ، دوسرا آٹھ اور تیسرا ٹی ٹوینٹی 10 نومبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close