عمران خان کو نکال کر دوسرا آدمی لایا جائے یہ بڑا مشکل کام ہے، کس وفاقی وزیر نے لندن فون کیا تھا؟سینئر صحافی ممکنہ نام سامنے لے آئے

لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کارہارون الرشید نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا اشارہ تھا کہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں فون کرکے کہامیرے ساتھ11لوگ ہیں، شاہ محمودقریشی موجودہ حالات میں کیسے فون کریں گے، ان کے ساتھ دس گیارہ آدمی بھی نہیں ہیں،عمران خان کو نکال کر دوسرا آدمی لایا جائے یہ بڑا مشکل کام

ہے۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے ایک وزیر نے نوازشریف کے ایک ساتھی کو فون کیا کہ ہم آپ کا انتظار کررہے ہیں، ہمارے ساتھ 10، 11لوگ ہیں۔مجھے نہیں پتا اس میں کتنی حقیقت ہے؟ ان کا اشارہ شاہ محمود قریشی کی طرف تھا،کیونکہ شاہ محمود قریشی ہی اپنے سارے آپشن کھلے رکھتے ہیں۔ لیکن شاہ محمودقریشی موجودہ حالات میں کیسے فون کریں گے، ان کے ساتھ دس گیارہ آدمی بھی نہیں ہے۔راستے کیا ہیں؟ تحریک عدم اعتماد بڑا مشکل کام ہے، عمران خان کو نکال کر دوسرا آدمی لایا جائے یہ بڑا مشکل کام ہے، کیونکہ پارٹی اسی کے نام پر ہے، اسی نے چلائی ہے، تیسرا آپشن یہ ہے کہ اپوزیشن استعفے دے دے، پھر نئے الیکشن کروائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک آخر میں حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات ہوجائیں گے۔اس کیلئے کوئی آپشن نہیں ہے۔واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ان سے کوئی پوچھے کہ وہ کون وزیر تھا جس نے لندن سے فون کیا اور کہا کے میرے ساتھ پی ٹی آئی کے 11اور 12 ایم این ایز ہیں۔ کچھ کریں ہم تیار بیٹھے ھیں. جن کو فون ہوا تھا ان کا نام میں بتا سکتا ہوں۔اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آج سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفوں کی نوبت آئی تو خواجہ آصف پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے، اسمبلیوں سے استعفے دینا آسان کام نہیں، زیادہ سے زیادہ 18 سے 20 ن لیگی ارکان استعفی دیں گے، یہ تو اسی دن استعفے دینے لگے تھے، زرداری نے ان کو استعفے دینے سے روک دیا۔انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ اللہ نے بڑی مہربانی کی ہے کہ پاکستان میں کورونا زیادہ نہیں پھیلا، اب ہمیں بے وقوفی نہیں کرنی چاہیے، یہ نا ہوں کہ جیسے لندن اور امریکا میں واپس آیا ہے۔بہتر یہ ہوگا کہ ہم بچ جائیں۔ میں سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ 3 مہینے کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں، اور فروری میں دوبارہ شروع کردیں۔جن ممالک میں سردی ہوئی ہے وہاں کورونا بڑی شدت سے واپس آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close