آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا، بعض شہروں میں نان 15 سے بڑھ کر 20 روپے ہونے کا خدشہ

کراچی (این این آئی) کراچی میں آٹے کے بحران پر حکمت علمی کے لیے جسٹس ہیلپ لائن کا اہم مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوا۔اجلاس میں جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ایڈووکیٹ ندیم شیخ، ماہر قانون شہاب سرکی، سلیم مائیکل,سیدذوالفقارشاہ,راجہ عاصم شہزاد,امان خان,حارث امین بھٹی, سردار محمدیونس, محمدنزیراور دیگر نے

شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ دوکان داروں نے 5 کلو آٹا 400 روپے کلو فروخت کرنا شروع کردیا، ریٹیل مارکیٹ میں ایک کلو آٹا 80 سے 90 روپے میں فروخت ہونے لگا، حکومت کی عدم توجہی کے باعث گندم کا بحران شدت اختیار کریگا، آٹا مہنگا ہونے کے باعث ایک نان کی قیمت 15 سے 20 روپے ہونے کا خدشہ ہے، آٹے کی قیمت پر کنٹرول نہ کیا گیا تو غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑ ٹوٹ پڑیگا، بیشتر افراد ویسے ہی بیروزگاری ہے ایسے میں آٹے کی قیمت مہنگا ہونا عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کرنے کے برابر ہے، ایڈوکیٹ ندیم شیخ نے اجلاس میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے آٹے کی قیمت کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فی کلو آٹا 60 روپے تک کرنے پر زور دیں، جسٹس ہیلپ لائن کی کمشنر کراچی سہیل راجپوت سے آٹے کی قیمت کم کرکے عملدرآمد کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہاگر فوری طور پر آٹے کی قیمت کم نہ ہوئی تو معاملہ عدالت میں لیجانے پر غور کیا جائیگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close