اگر پارلیمنٹ غیرآئینی ہے تو مولانا فضل الرحمان کا بیٹا ایوان کا حصہ کیوں ہے؟اسپیکر اسد قیصر کا سوال

صوابی(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے یہ لوگ بے روزگار ہوگئے، اگر پارلیمنٹ ناجائز ہے تو مولانا کا بیٹا ایوان میں کیوں اور فضل الرحمان نے صدارتی الیکشن میں حصہ کیوں لیا۔صوابی کے علاقے اتلہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ

جب حکومت میں آئے تو تمام ہی ادارے خسارے میں اور ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوئی تھی۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے ملکی اداروں کوتباہ کیا، عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو دوست ممالک نے بھروسہ کر کے امداد دی، ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کوآئین خطرے میں نظر آتاہے،اس لیے وہ پارلیمنٹ کو ناجائز کہتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سوال کیا کہ اگر پارلیمنٹ غیر آئینی اور ناجائز ہے تو مولانا صاحب آپ صدارتی انتخابات میں امیدوار کیوں بنے؟ آپ کا بیٹا تاحال اسمبلی کا حصہ کیوں ہے؟۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد یہ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ضرور ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close