پاکستان کورونا کی دوسری لہر کے لیے تیار نہیں، ماہرین نے حکومت کو خبردار کر دیا

لاہور(پی این آئی ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کورونا کی دوسری لہر کے لیے تیار نہیں ہے۔لاہور میں پی ایم اے کے دیگر عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو جلسوں جلوسوں

کا سلسلہ روکنا پڑے گا، حکومت کی غیر سنجیدگی دوسری لہر میں زیادہ نقصان کرا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم اے نے ہمیشہ حکومت کی توجہ خلق خدا کے لیے قبل ازوقت دلوانے کی کوشش کی ہے، جب کورونا کا ذکر بھی پاکستان میں نہیں تھا تو ہم نے فروری میں ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا۔اپنی بات جاری رکھتے ہونے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ کورونا پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، ہماری توجہ دلانے کے باوجود جب تک سر پر آن نہیں پڑی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں