نواز شریف کا فوج مخالف بیانیہ مسترد، مسلم لیگ (ن)میں نیا بلاک بننے کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ میری کوشش بلاک بنانے کی نہیں، بلاک خود بخود بن جائے گا،شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، پارٹی سے نکالنے کا مجھےکوئی نوٹس نہیں ملا، جب نوٹس ملا تو دیکھوں گا کہ اس کی اخلاقی قانونی حیثیت کیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس

میں کہا کہ عمران خان صحیح بات کررہے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ میں اسلام کا نعرہ لگایا۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہے تو پھرعمران خان کے ووٹ کو بھی عزت دینی چاہیے۔ ووٹ کوعزت دینی ہےتو تمام پارٹیوں کے ووٹوں کو عزت دینا ہوگی۔عمران خان کے ویژن کو سپورٹ کرتا تھا لیکن ٹکٹ نوازشریف کے کہنے پر لی ہے۔ نازشریف سے نظریاتی اختلاف ہوا تو ن لیگ سے الگ ہوگیا تھا۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ جمہوری کلچریہ ہے کہ سب کی بات سنی جائے۔مسلم لیگ ن میں نیک نیتی سے آیا ہوں اور مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں۔ نواز شریف کو چاہیے ملک کے بہتری کیلئے بات کریں۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کیلئے ووٹ دیا گیا، اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کسی صورت بھی مفاد میں نہیں۔ بھارت نوازشریف کے بیانیے سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ خواہش ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی بہتری کیلئےکام کرے۔ انہوں نے کہا کہ کس نے پارٹی نہیں بدلی۔کیا نوازشریف نے پارٹی نہیں بدلی۔ پارٹی سے نکالنے کا مجھےکوئی نوٹس نہیں ملا۔ انہوں نے میاں رؤف کے خلاف کارروائی کے لیے پیر تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔ کیسےجرأت کی گئی کہ میرے جیسے باکردار شخص کا راستہ روکا گیا؟ انہوں نے کہاکہ مجھے پارٹی کے فیصلوں سے اختلاف کرنے کا حق ہے ،بدقماش شخص ایم پی اے بن گیا ہے جس نے میرے ساتھ بداخلاقی کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ممتاز قادری کو شہید کیا گیا ،منہاج القران پر چڑھائی کی گئی کیا کوئی بھول سکتا ہے ،کیپٹن (ر) صفدر ممتاز قادری کے معاملے میں شرمندہ تھے اور انکے مزار پر جا کے معافی مانگتے تھے۔میں نے دونوں واقعات کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں نیک نیتی سے آیا ہوں اور مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہوں،نواز شریف کو چاہیے ملک کے بہتری کے لیے بات کریں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج تک اگر نواز شریف اور رانا ثناللہ کے پاس ٹائم ہے وہ اس شخص کے بارے میں کیا اقدام اٹھاتے ہیں،اس کے بعد ہم لائحہ عمل اپنائیں گے اور سمجھیں گے نواز شریف بھی اس شخص کے مزاج جیسے ہیں،سپیکر سے درخواست ہے اس شخص کو سزا دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں