کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری، اگلے کتنےدن تک ہیٹ ویو برقرار رہے گی؟ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، محکمہ موسمیات

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی گرمی نے ہیٹ ویو کی صورت اختیار کرلی ہے، اور محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو

ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے 6سے8دن تک ہیٹ ویو برقرار رہے گی، اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہری 11 سے 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وسطی ایشیا میں موجود ہوا کا زائد دبا ہیٹ ویو کا سبب ہے، تاہم شہر میں شمال اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close