دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور انتشار پھیلے، مولانا طاہر اشرفی

اسلام آباد (پی این آئی)دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور انتشار پھیلے، مولانا طاہر اشرفی، چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ ملک دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشددپھیلانے والے اسرائیل اوربھارت کے ایجنٹ ہیں، حکومت اورعلما نے

مل کربھارتی سازش ناکام بنائی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولاناطاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کو مولانا عادل کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے تھی، مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ ملک دشمنوں کی سازش ہے۔دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور انتشار پھیلے،ملک دشمنوں نے پہلے بھی مختلف مواقع پرامن وامان کوخراب کیا۔مولانا طاہراشرفی نے کہا کہ بھارت کوافغانستان میں شرمندگی کاسامناکرنا پڑا جس کا بدلہ اب بھارت افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال کرکے چکاناچاہتا ہے۔ ،انہوں نے کہا کہ علما پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ سے بھی رابطہ ہواہے، آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کریں گے۔مولاناطاہراشرفی کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل کی سطح تک مذہبی آہنگی کونسل قائم کریں گے، شرپسندی پھیلانے والوں کےخلاف نرمی نہیں برتی جائے گی، نفرت اور تشددکے بیج بونے والے اسرائیل اوربھارت کے ایجنٹ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close