سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک ہفتے کے دوران 728 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی (پی این آئی )سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک ہفتے کے دوران 728 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ، سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران 728 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد انڈیکس 40ہزار 798پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ہفتے کے آغاز سے سرمایہ کاروں کو شدید مندے کا سامنا

کرنا پڑا۔جبکہ کاروبار کے آخری دنوں میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جو ریکوری کا باعث بنی۔ایک ہفتے میں مارکیٹ سرمائے میں 64ارب روپے کا اضافہ ہوا، انفرادی سرمایہ کاروں نے 57لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے۔ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس ایک عشاریہ 8 فیصد اضافے سے 40ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close