سی ای او، پی آئی اے ارشد ملک کی پانچوں انگلیاں گھی میں تنخواہ 9لاکھ 70ہزار، انٹرٹینمنٹ کی مد میں ایک لاکھ ہائوس رینٹ 2لاکھ 33ہزار،2گاڑیوں کی سہولت بھی حاصل اس کے علاوہ کیا مراعات لے رہے ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی )پی آئی اے کے سربراہ کی بھاری مالی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق سی ای او تنخواہ کے ساتھ ساتھ کئی مراعات بھی لے رہے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی بنیادی تنخواہ نو لاکھ ستر ہزار روپے ہے

جبکہ دیگر الائونسز کے ساتھ اٹھارہ لاکھ روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں، ایک لاکھ روپے صرف انٹرٹنمنٹ کی مد میں دیئے جارہے ہیں،اسائمنٹ الائوئنس کیلئے دولاکھ ساٹھ ہزار اور ہائوس رینٹ دو لاکھ تینتیس ہزارروپے دیا جارہاہے،ارشد ملک یوٹیلٹی کی مد میں قومی ایئرلائنز سے ایک لاکھ چھیاسی ہزار روپے وصول کررہے ہیں، اتنا ہی نہیں دوہزار سی سی اور ایک اٹھارہ سو سی سی کی گاڑی کی سہولت بھی حاصل ہوگی، سروس کنٹریکٹ میں نظرثانی کا اطلاق جولائی دوہزار بیس سے ہوچکا ہے،واضح رہے کہ قومی ایئر لائنز پی آئی اے ویسے ہی خسارے کا شکار ہے، ایسے میں اتنی تنخواہ اور مراعات ادارے پر کسی بوجھ سے کم نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close