اگر نواز شریف نے استعفے طلب کیے تو سب لوگ جمع کروائینگے، جس نے استعفیٰ نہ دیا تو اس کیساتھ کیاسلوک کیا جائیگا؟رانا ثنا اللہ نے واضح کردیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف نے استعفے طلب کیے تو سب لوگ استعفے جمع کروائینگے، اگر کوئی استعفے دینے سے انکار کرے گا تو اسکا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ

اگر نواز شریف نے استعفے طلب کیے تو تمام پارلیمنٹرینز استعفے انکے حوالے کریں گے جس کے بعد تمام استعفے متعلقہ اتھارٹی سپیکر اسمبلی یا الیکشن کمیشن کو دے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی استعفے دینے سے انکار کرے گا یا مخالفت کرے گا اس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ پارٹی پالیسی ہے،یہ پارٹی لیڈر کا فیصلہ ہے اس فیصلہ کی پارٹی کے تمام فورمز نے توثیق کی ہے جس میں سینٹرل ایگزیکٹیور کمیٹی ، سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور ایم این اے ، ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈرز کا فورم شامل ہے،اگر کوئی اس فیصلے سے انحراف کرے گا تو اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close