بلاول بھٹو زرداری اس کرپٹ ورثے کے نمائندے ہیں، زرداری صاحب اقتدار میں بھلے چنگے اور اپوزیشن میں بیمار ہو جاتے ہیں، قوم سے دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی، قوم کا مال تو واپس کرنا ہی پڑے گا، شبلی فراز

اسلام آباد(پی این آئی)بلاول بھٹو زرداری اس کرپٹ ورثے کےنمائندے ہیں، زرداری صاحب اقتدار میں بھلے چنگے اور اپوزیشن میں بیمار ہو جاتے ہیں، قوم سے دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی، قوم کا مال تو واپس کرنا ہی پڑے گا، شبلی فراز، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول اپنے انکل نواز شریف کو

کہیں قانون کی حکمرانی کیلئے عدالت میں پیش ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کے اعصاب پر سوارہیں۔ قانون کی حکمرانی کے دعویدار بلاول صاحب اپنے انکل نواز شریف سے کہیں کو واپس عدالت میں پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کا عملی ثبوت دیں۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اس کرپٹ ورثے کےنمائندے ہیں جنہوں نے ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کیا۔ پیپلز پارٹی کو بھٹو کی وفاقی جماعت سے علاقائی جماعت میں بدلنے کا سہرا بلاول اور والد کےسر ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئس اکاؤنٹس بھرنے اور سرے محل تعمیر کرنے والے وکلاء سے کس منہ سے مخاطب ہو رہے؟ قوم کا مال تو واپس کرنا ہی پڑے گا۔ کرپشن سے ملک کی بنیادوں کھوکھلی کرنے کا جواب تو دینا ہی پڑے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب اقتدار میں بھلے چنگے اور اپوزیشن میں بیمار ہو جاتے ہیں۔ نوازشریف اور آصف زرداری دونوں کی بیماری کا سبب ایک ہی ہے۔ قوم سے یہ دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close